Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے ، آرمی چیف

پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے ، آرمی چیف
August 18, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ  افغانستان میں معاملات کے حل سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام آئے گا جب کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

افغان وفد نے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور قرار دیا کہ پاک فوج کی افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور امن کے لئے کوششیں قابل قدر ہیں۔ افغان وفد نے مستقبل کے حوالے سے اپنی آراء بھی پیش کیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔