Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی کامیابی کیلئے پرامید ہے ، ملیحہ لودھی

پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی کامیابی کیلئے پرامید ہے ، ملیحہ لودھی
June 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی کامیابی کیلئے پرامید ہے۔ سلامتی کونسل میں افغانستان پر مباحثے سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا  کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے پر امید ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن کے حصول کی حمایت کی ہے۔ طالبان ، افغان حکومت اور تمام شراکت داروں کو مذاکرات کے ذریعے دیرپا امن قائم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو درپیش چیلنجز نظر انداز نہیں کیے جاسکتے۔ افغانستان کے مسائل کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے۔ عالمی برادری نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔ ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو افغان مذاکراتی عمل میں پاکستانی کردار سے آگاہ کیا۔