Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسٹاک مارکیٹ: 100انڈیکس 45ہزار857 پوائنٹس کی بلندترین سطح پر بند

اسٹاک مارکیٹ: 100انڈیکس 45ہزار857 پوائنٹس کی بلندترین سطح پر بند
December 13, 2016

کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ کاروباری سیشن کے اختتام پر کےایس ای100 انڈیکس 470 پوائنٹس کے  اضافے کے بعد پینتالیس ہزار آٹھ سو ستاون پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر بند  ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس نے 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی اور انڈیکس 46 ہزار 125 پوائنٹس تک چلا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کمی ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 470 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 456 ہزار 857 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کاآغاز مثبت رجحان سے ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے پر آئل اسٹاک کی خریداری ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ سیمنٹ ، بینکنگ اور انرجی سیکٹر میں بھی خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

مارکیٹ سے وابسطہ افراد کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سرمائے کی فراوانی ہے جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے اچھے منافع کی امید ہے جو انڈیکس میں اضافے کی وجہ ہے۔

مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کیپیٹل 88 ارب روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 214 ارب ہو گیا۔۔۔ پورے دن کے دوران 38 کروڑ 30 لاکھ سے زائد حصص  کی خرید و فروخت ہوئی ۔