Saturday, July 27, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان غالب رہا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان غالب رہا
January 31, 2016
کراچی (92نیوز) گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا عنصر غالب رہا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 350 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 299 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان رہا۔ ہفتے کے آغاز میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس نے 30 ہزار 949 پوائنٹس سے آغاز کیا اور اختتام پر انڈیکس 350 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 299 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باوجود اس ہفتے والیمومز میں 20.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یومیہ بنیاد پر 11 کروڑ 67 لاکھ حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں دلچسپی نے انڈیکس کو اوپر لے جانے میں مدد دی۔ گزشتہ ہفتے بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلا میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی اور ختم ہونے والے ہفتے میں صرف سات ملین ڈالر کا انخلا ہوا جو اس سے قبل 31.7 ملین ڈالر تھا۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی نہ ہونے کی توقعات کے عین مطابق شرح سود کو برقرار رکھے جانے کی وجہ سے مارکیٹ پر کوئی مثبت اثر مرتب ہوتا نظر نہیں آئے گا۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاو¿ کی کیفیت مارکیٹ پر اثر انداز ہو گی۔