Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتوں میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتوں میں مندی کا رجحان
March 4, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتوں میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

سینیٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کے بعد سرمایہ کار بھی محتاط ہو گئے ہیں۔ کاروبار کےآغاز میں ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار چالیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ انڈیکس پینتالیس ہزار چارسوسلہ پوائنٹس کی سطح تک پہنچا۔

اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے سیاسی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا ہے۔ اسٹاک بروکر کہتے ہیں کہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

 کچھ دیر بعد مارکیٹ میں ہلکی سی بہتری آئی، چند پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔