Monday, September 26, 2022

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100انڈیکس 35ہزار 358 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100انڈیکس 35ہزار 358 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ 100 انڈیکس 80 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار 358 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ دن بھر 8.67 ارب روپے مالیت کے 30 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام آیا۔ انٹربینک میں ڈالر 155.64 روپے کی سطح پر ہی برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 155 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 87450 روپے کا ہوگیا ۔ 10 گرام سونا 257 روپے کمی سے 74974 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی بازار میں سونا 8 ڈالر کمی سے 1504 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔