Saturday, July 27, 2024

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پانامہ لیکس ہنگامے سے باہرنکل آئی   

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پانامہ لیکس ہنگامے سے باہرنکل آئی   
April 23, 2017
    کراچی (92نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج پانامہ لیکس ہنگامے سے باہرنکل آئی  ۔ عدالتی فیصلے کے بعد کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر انڈیکس میں دو ہزار ایک سو بتیس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پانامہ کے ہنگامے کا اثر دکھائی دیا  ۔ مارکیٹ شدید دباو کا شکاررہی  اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کئی مواقعوں پررولرکوسٹر بنا رہا ۔ تاہم یہ صورتحال زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور پانامہ لیکس پرعدالتی فیصلے کے شیئربازار میں زبردست خریداری دیکھی گئی۔ مجموعی طور پر ہنڈریڈ انڈیکس میں دو ہزار ایک سو بتیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ انچاس ہزار سات سو نو پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ کاروباری سرگرمیوں کا یومیہ حجم اوسطا باسٹھ فیصد اضافے سے ستائیس کروڑ چھہتر لاکھ شیئرز رہا جبکہ مجموعی سرمایہ کاری تین اعشاریہ چھ نو فیصد اضافے سے نو ہزار سات سو ستر ارب روپے تک پہنچ گئی ۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے دباو سے مارکیٹ باہر تو آگئی ہے ۔ تاہم دوماہ بعد پاناما لیکس پر نئے تنازعہ سے مارکیٹ ایک بار پھر دباو کا شکار ہو سکتی ہے۔