پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رحجان دیکھنے میں آیا ، ہنڈریڈ انڈیکس میں 13 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ ایک بار پھر 34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے مثبت رحجان رہا ، ایک ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 1305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، مارکیٹ 32806 پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 34111 کی سطح پر بند ہوئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائیزیشن 209 ارب روپے کے اضافے سے 6367 ارب روپے ہوگئی۔
رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دیکھنے میں آیا ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر مجموعی طور پر 33 پیسے سستا ہوکر 160 روپے 17 پیسے کا ہوگیا ،، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 160 روپے پر بند ہوا۔
مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت 250روپے گھٹ کر 95200روپے ہوگئی ، دس گرام سونا214روپے کم ہوکر کر81619روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 22ڈالرکے اضافے سے 1702 ڈالر فی اونس ہوگیا۔