کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ، ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 798 پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار 831 کی سطح پر بند ہوا ، ہفتے کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3.22 روپے کمی آئی ، آئی ایم ایف نے بجٹ کیلئے پاکستان کو بڑی رعایتیں بھی دے دیں۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران مثبت رحجان رہا ، ہنڈریڈ انڈیکس میں 798 کا پوائنٹس کا مجموعی اضافہ ریکار کیا گیا ، مارکیٹ 32831 کی سطح پر بند ہوئی ۔
کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 33ہزار 256 جبکہ کم ترین 30 ہزار 927 رہی جبکہ 89 کروڑ شیئرز کے سودے 31 ارب روپے میں طے ہوئے ، اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 150 ارب روپے اضافے سے 6ہزار 205 ارب روپے ہو گئی ۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3.22 روپے کم ہوئی ہے اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 163 روپے 57 پیسے رہی ، ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی بلند ترین سطح 167 روپے ریکارڈ کی گئی ۔