پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان

کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 269 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ہنڈرڈ انڈیکس 38ہزار 637 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔