Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے سرمایہ کاروں کے چار ارب روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے سرمایہ کاروں کے چار ارب روپے ڈوب گئے
April 20, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کے روز زیادہ تر مندی کا رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کے 4 ارب روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی وجہ سے جاری سیاسی بے چینی کے اثرات مارکیٹ پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج مارکیٹ کا آغاز تو مثبت ہوا تاہم اس کے بعد انڈیکس زیادہ تر منفی زون میں رہا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 109 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 619 پر بند ہوا۔ پورے دن کے دوران 26 کروڑ 28 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ مارکیٹ کیپیٹل 4 ارب روپے کی کمی کے بعد چھ ہزار 933 ارب روپے پر آ گیا۔