Sunday, September 25, 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 30 ہزار 419 کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 30 ہزار 419 کی سطح پر پہنچ گیا
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی آئی۔ 100 انڈیکس 856 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 419 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن بھر 5 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے 14 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے کمی سے 158 روپے 59 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 159 روپے پر فروخت ہوا۔ صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 88 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 435 روپے مہنگا ہو کر 75 ہزار 874 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں  فی اونس سونا 1504 ڈالر پر مستحکم رہا۔