پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار

کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں گیارہ سو پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس انتیس ہزار نوسو چوراسی پوائنٹس پر آ گیا۔