Tuesday, October 4, 2022

پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہوں، پرانے دوستوں سے ملاقات کا موقع ملے گا: ڈیوواٹمورکوچ زمبابوے کرکٹ ٹیم

پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہوں، پرانے دوستوں سے ملاقات کا موقع ملے گا: ڈیوواٹمورکوچ زمبابوے کرکٹ ٹیم
کراچی (92نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور نے کہا ہے کہ بطور حریف کوچ پاکستان واپسی کا منتظر ہوں۔ زمبابوے ٹیم پاکستان کےخلاف جیت کیلئے محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران پرانے دوستوں سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ زمبابوے ٹیم دورے کےلئے 3ہفتے سے ٹریننگ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیوواٹمور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ رہ چکے ہیں۔