Friday, October 7, 2022

پاکستان آنے سے متعلق انگلینڈ کرکٹ بورڈ آج فیصلہ کرے گا

پاکستان آنے سے متعلق انگلینڈ کرکٹ بورڈ آج فیصلہ کرے گا
September 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان آنا ہے یا نہیں، انگلینڈ کا کرکٹ بورڈ آج فیصلہ کرے گا۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پُر امید ہیں، کہا کہ امید ہے انگلینڈ ضرور پاکستان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بھی رابطہ کیا، دونوں نے رضا مندی ظاہر کی مگر وقت اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے یہ ممکن نہیں۔