Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
August 16, 2016
وارسا (ویب ڈیسک) پولینڈ میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ پولینڈ میں جاری ہے۔ کوارٹر فائنل راو¿نڈ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دو صفر سے شکست دی۔ قومی کھلاڑی احسان ایاز نے آسٹریلوی حریف ایلکس اوسولڈ کو گیارہ پانچ، گیارہ آٹھ اور گیارہ پانچ جبکہ اسرار احمد نے ایلکس اوسٹیس کو گیارہ پانچ‘ گیارہ چھ اور گیارہ پانچ سے ڈھیر کیا۔ تینتیس منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔