پاکستان آسٹریلیا سے شکست کے باوجود ٹی ٹوئٹنی رینکنگ میں سرفہرست
دبئی (92 نیوز) آسٹریلیا سے دو صفر کی شکست کے باوجود رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن بچ گئی، آسٹریلیا کا بدستور دوسرا جبکہ انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے، بلے بازوں میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ بائولرزمیں راشد خان سر فہرست ہیں۔
آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ بلے بازوں میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ دوسری اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
بائولرز میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی اور نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر کی دوسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کے عماد وسیم کا تیسرا اور شاداب خان کا پانچواں نمبر ہے۔
آل رائونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔