Friday, December 2, 2022

پاکستان آسٹریلیاکےخلاف ون ڈے سیریزسے باہر نہیں ہوا : وقاریونس

پاکستان آسٹریلیاکےخلاف ون ڈے سیریزسے باہر نہیں ہوا : وقاریونس
سڈنی(92نیوز)پاکستانی ٹیم کےسابق کوچ اورفاسٹ باؤلروقاریونس کہتےہیں کہ پاکستان آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز سےباہرنہیں ہوا۔گرین شرٹس کواپنی غلطیوں سےسیکھ کرآگے بڑھنا ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق سابق کپتان وقار یونس نے سڈنی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی، پاکستانی ٹیم کم بیک کر سکتی ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ غلطیاں ہو بھی جائیں تو آگے بڑھا جا سکتا ہے، پاکستان کو غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز سے باہر نہیں ہوا۔ سڈنی میں پاکستانی ٹیم کےلیے جیت کااچھا موقع ہے۔ سڈنی میں کنڈیشنزپاکستانی اسپنرز کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔