Monday, October 3, 2022

پاکستان آرمی کے میجر اسحاق ڈی آئی خان آپریشن میں شہید ہو گئے

پاکستان آرمی کے میجر اسحاق ڈی آئی خان آپریشن میں شہید ہو گئے

راولپنڈی (92 نیوز) قوم کا ایک اور سپوت سوہنی دھرتی پر نچھاور ہو گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسحاق شہید ہو گئے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر اسحاق کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع اور دہشتگردوں کے خاتمے کا فریِضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔ شہید نے پسماند گان میں بیوہ اور ایک سال کا بیٹا چھوڑا۔