Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان آرمی نے پیس اسٹکنگ کے عالمی مقابلے مسلسل دوسرے سال اپنے نام کر لئے

پاکستان آرمی نے پیس اسٹکنگ کے عالمی مقابلے مسلسل دوسرے سال اپنے نام کر لئے
June 14, 2019
 لندن (92 نیوز) پاکستان آرمی کے جوانوں نے ایک اور بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ برطانیہ میں ہونے والے پیس اسٹکنگ کے عالمی مقابلے مسلسل دوسرے سال اپنے نام کرلئے۔ فتح جن کے قدموں کی دھول چاٹے، وہ ہیں پاک فوج کے جوان۔ پاکستان آرمی نے عالمی سطح پر مہارت دکھا کر پوری دنیا پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ برطانیہ میں ہونے والے پیس اسٹکنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل دوسرے سال فتح سمیٹ لی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رائل ملٹری اکیڈمی"سینڈہرسٹ"برطانیہ میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے پہلی بار گزشتہ سال شرکت کی تھی۔ پہلے سال کی طرح پاک فوج کے جوانوں نے دوسرے سال بھی پوری دنیا کو مات دے دی۔ آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے مقابلوں میں پاک آرمی کی نمائندگی کی اور پاک وطن کا نام عالمی سطح پر بلند کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔