راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان آرمی نے آسٹریلین آرمی کیخلاف ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز جیت لی جنرل راحیل شریف اور شہر یار خان نے انعامات تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے آسٹریلین آرمی کیخلاف ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز جیت لی۔
جنرل راحیل شریف اور شہر یار خان نے انعامات تقسیم کیےپاکستان آرمی کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلین آرمی کی ٹیم کو دوسرا میچ سات وکٹ سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔
آرمی کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تینتیس رنز بنائے پاکستان آرمی نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ پر حاصل کر لیا میزبان ٹیم کی طرف سے پندرہ چوکے اور چار چھکے بھی لگائے گئے۔
پاک آرمی کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو دلچسپ بنا دیا جسے چیئرمین پی سی بی شہریارخان سمیت آسٹریلوی سفیر نے دیکھا۔ میچ کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف تھے۔