Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بہت اہم ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بہت اہم ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
February 25, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان،سعودی عرب اور یواے ای کے تعلقات بہت اہم ہیں ۔  پاکستان 15سال سے اپنی سرحد کے اندر دہشت گردوں سے جنگ لڑرہاہے ۔  

دبئی میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے عرب میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور عرب نیوز کو انٹرویو دیا  ۔  انٹر ویو میں پاکستان سعودی عرب اور یواے ای سے تعلقات کے ساتھ ساتھ پاک افغان مراسم پر بھی گفتگو کی۔

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے پاکستان کےمضبوط تعلقات نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے بھی مفاد میں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی صورتحال مختلف ہے،پاکستان 15سال سے اپنی سرحد کے اندر دہشت گردوں سے جنگ لڑرہاہے اور اب پاکستانی سرحد کے اندر دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے افغانستان کی جانب سے صلاحیت کی کمی کی وجہ سے دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔

میجر جنرل آصف غفور نے یواے ای اور سعودی عرب کی جانب سے تعاون پر کہا کہ پاک فوج نے جن علاقوں میں دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے وہاں ترقیاتی کاموں میں یواے ای اور سعودی عرب کا بہت اہم کردار ہے۔