Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی ہاکی کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولنمنز عہدے سے مستعفی

پاکستانی ہاکی کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولنمنز عہدے سے مستعفی
September 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان ہاکی کو ایک اور دھچکا  لگ گیا ۔ ہیڈکوچ  رولینٹ اولٹمنز  عہدے سے مستعفی ہوگئے، مستعفی ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ  قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کا ذمہ دار ہوں،پی ایچ ایف ایسے حالات پیدا نہیں کر رہا جس سے توقعات پر پورا اتر سکوں ۔ پاکستان ہاکی مسلسل زوال کا شکار ہے  جس پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ہمت بھی جواب دے گئی  ۔ رولینٹ اولٹمنز نے  کہا کہ موجودہ حالات میں اچھی ٹیم بنانا مشکل ہو گیا ہے ،پی ایچ ایف ایسے حالات پید ا نہیں کر رہی جس سے توقعات پر پورا اتر سکوں۔ اولٹمنز کی سرپرستی میں قومی ٹیم نے  جولائی میں چیمپئنز ٹرافی میں  پانچ میچز کھیلے ،صرف ایک جیتا، گرین شرٹس  نے  آخری چیمیئنز ٹرافی میں سب سے آخری پوزیشن سنبھالی ۔ اگست میں ایشین گیمز میں بھی ہاکی ٹیم   نے ہارنے کی روایت برقرار رکھی ،تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں  روایتی حریف بھارت سے شکست کھا گئے۔