Saturday, October 1, 2022

پاکستانی ہائی کمشنر کا انڈیا سے پاکستانی سفارتکار کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج

پاکستانی ہائی کمشنر کا انڈیا سے پاکستانی سفارتکار کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج
اسلام آباد (92نیوز) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی دفتر خارجہ طلبی کے موقع پر پاکستانی سفارتکار پر جاسوسی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی سیکرٹری خارجہ سے صاف کہہ ڈالاکہ پاکستانی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار خلاف ضابطہ کارروائیوں میں ملوث نہیں۔ انہوں نے پاکستانی سفارتکار کو ہراساں کرنے پر بھارتی وزارت خارجہ سے شدید احتجاج کیا اور واضح کیا کہ یہ اقدام ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف اور وزارت خارجہ نے بھی بھارتی رویے کی مذمت کی ہے اور بھارتی الزامات کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا۔