Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی ہائی کمشنر عمران صدیقی کی بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات

پاکستانی ہائی کمشنر عمران صدیقی کی بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات
October 25, 2021 --- ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی۔ پاکستانی ہائی کمشنر عمران صدیقی کی بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات ہوئی۔

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سے پاکستانی ہائی کمشنر عمران صدیقی نے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر نے بنگلہ دیشی وزیراعظم اور عوام کو پاکستانی قیادت کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی پاکستانی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر اور بنگلہ دیشی وزیراعظم کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد بنگلہ دیشی وزیراعظم کو 1974ء میں شیخ مجیب کے دورہ پاکستان کا تصویری البم بھی پیش کیا گیا۔

ہائی کمشنر عمران صدیقی کی بنگلہ دیش تعیناتی کے بعد یہ اُن کی بنگلہ دیشی وزیر اعظم سے دوسری ملاقات تھی۔