Thursday, October 6, 2022

پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ

پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ
لاہور (92 نیوز) پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔ سہیل محمود امرتسر سے بذریعہ ہوائی جہاز نئی دہلی پہنچیں گے۔ چوبیس دن بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات میں جمی برف پگھلنا شروع ہو گئی۔ سفارتی سطح پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ انہیں بھارتی حکومت نے پلوامہ حملے کے اگلے روز 15 فروری کو بھارت واپس بلا لیا تھا۔ بھارتی ہائی کمشنر یہاں پہنچے تو پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی نئی دہلی روانہ ہو گئے۔ سہیل محمود کو حالیہ کشیدگی کے باعث 18 فروری کو مشاورت کےلیے طلب کیا گیا تھا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے جمعے کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں رہنمائی حاصل کی۔ وزیراعظم نے انہیں نئی دہلی میں عالمی سفیروں کو پاکستان کے امن اقدامات سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔