Wednesday, February 21, 2024

پاکستانی گلوکار فخر عالم کے مشن پرواز میں رکاوٹ، پرواز میں تاخیر پر ویزہ ایکسپائر

پاکستانی گلوکار فخر عالم کے مشن پرواز میں رکاوٹ، پرواز میں تاخیر پر ویزہ ایکسپائر
October 29, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستانی گلوکار فخر عالم کے مشن پرواز میں رکاوٹ آ گئی۔ پرواز میں تاخیر پر ویزہ ایکسپائر ہو گیا۔ طیارہ روس کے ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔ فخر عالم کہتے ہیں فلائٹ میں کچھ تاخیر ہوئی تو ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی، جس پر مجھے روس کے ائر پورٹ پر بٹھا لیا گیا ہے۔ مشن پروز کے پائلٹ نے حکومت پاکستان سے سفارتی سطح پر مدد کی اپیل کر دی۔ پاکستانی گلوکار نے دس اکتوبر کو امریکی ریاست فلوریڈا سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا۔ اٹھائیس روز پر مشتمل سفر میں وہ پچیس ممالک کا چکر لگائیں گے۔