Tuesday, November 29, 2022

پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس بین الاقوامی معیارکی نہیں : انضمام الحق

پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس بین الاقوامی معیارکی نہیں : انضمام الحق
لاہور (92نیوز)چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس بین الاقوامی معیار کی نہیں،لیکن جلد ہی خامیوں پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ ہونے کی صورت میں اظہر علی ہی چوتھے ون ڈے میں کپتان ہونگے۔ تفصیالت کےمطابق لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم مسلسل6 ماہ سے کھیل رہی ہےوقت کے ساتھ ہی فٹنس کا معیار بہتر ہو گا باﺅلرز کی روٹیشن پالیسی سامنے لائیں گے۔ مصباح الحق کے بارے میں بات کرتے ہوئےچیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ وہ کامیاب کپتان ہیں مصباح کا آئندہ لائحہ عمل معلوم کرینگے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔ انضمام الحق نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں سب کو موقع دیا گیا کھلاڑیوں کی فٹنس انٹرنیشنل کھلاڑیوں جیسی نہیں بہت جلد خامیوں کو دور کر لیں گے۔