Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی کڑیاں تاریخ رقم نہ کرسکیں ،  روایتی حریف سے بھاری مارجن سے شکست

پاکستانی کڑیاں تاریخ رقم نہ کرسکیں ،  روایتی حریف سے بھاری مارجن سے شکست
July 2, 2017

ڈربن (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی لڑکیاں تاریخ نہ رقم کر سکیں چھوٹے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم رنز کے بڑے مارجن سے شکست کھا بیٹھی پوری ٹیم  چوہتر رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست گرین شرٹس  بھارت کو ہرا کرتاریخ رقم نہ کر سکیں آسان ہدف بھی پاکستانی لڑکیوں کیلئے ہمالیہ ثابت ہوا پوری ٹیم چوہتررنز پر  ہی  ہمت ہار گئیں۔  پلیئر آف دی میچ ایکتا بھِشٹ نے  گرین شرٹس کی ہارمیں اہم کردار ادا کیا اسپنر نے صرف اٹھارہ  رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔  کپتان ثنا میر اورناہیدہ خان  کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچ سکی چار پلیئرز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں  یوں ورلڈ کپ میں ایک اور شکست قومی ٹیم کا مقدر بنی۔  اس سے پہلے پاکستانی باؤلرزنے بھارت کو ایک سو انہتر رنز تک محدود  کردیا نشرح سندھو نے چار سعدیہ یوسف نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی  تاہم بلے  بازوں نے قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری شکست کے بعد  قومی ٹیم کا سیمی فائنل تک رسائی کاامکان تقریباً ختم ہو گیا ہےپاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ پانچ جولائی کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلےگی۔