Friday, December 8, 2023

پاکستانی کپتان نے قوم کی مدد مانگ لی

پاکستانی کپتان نے قوم کی مدد مانگ لی
February 28, 2015
برسبین آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس کے دوران قوم سے مدد مانگ لی۔ کہتے ہیں کہ دو میچ ہارنے کے بعد ٹیم بہت دبائو میں ہے۔ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف میچ میں قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے کپتان نے قوم سے مدد مانگ لی،،،کہتے ہیں دو میچ ہارنے کے بعد ٹیم بہت دباؤ میں ہے،،، زمبابوے کے خلاف میچ میں سپورٹ کی ضرورت ہے۔ شکستوں کے بھنور میں پھنسی پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کی ساحل کی تلاش ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا زمبابوے سے ٹاکرا اتوار کے روز ہو گا۔ ویسے تو زمبابوے کا شمار ٹاپ ایٹ میں نہیں ہوتا لیکن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کو دیکھ کر میچ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ گرین شرٹس کو بھی اس بات کا احساس ہے کہ ایک اور شکست پاکستسانی ٹیم کا بوریا بستر گول کر سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے برسبین میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان شائقین سے مدد مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ہے تاہم ابھی اس کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں بتا سکتا۔ ٹاس جیتا تو بیٹنگ ہی کریں گے۔  مصباح نے دھیمے مگر کاٹ دار لہجے میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ پاکستان کو بدنام کرنے والے وطن سے مخلص نہیں، جو ایسا کرتے ہیں ان کے بارے میں شائقین کو سوچنا ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے معین خان کے کیسینو جانے پر بھی لب کشائی کی اور کہا کہ اس معاملے سے ٹیم کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ تمام توجہ ورلڈ کپ میچز پر مرکوز ہے۔ ٹیم کے انتخاب پر ککپتان مصباح الحق نے کہا کہ باؤلرز بڑھاتے ہیں تو بیٹنگ کمزور ہو جاتی ہے، بیٹسمین شامل کرتے ہیں تو باؤلنگ کمزور ہو جاتی ہے۔ اس بیان پر تو یہی تبصرہ کیا جاسکتا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب کے وقت آل راونڈرز کو کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔