Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے دونوں بازو زخمی !!! کے۔ٹو سر کرنے کی مہم ادھوری چھوڑ کر واپس

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے دونوں بازو زخمی !!! کے۔ٹو سر کرنے کی مہم ادھوری چھوڑ کر واپس
July 18, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے۔ ٹو سر کرتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔ مہم نا مکمل چھوڑ کر اسلام آباد واپس آ جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماو¿نٹ ایورسٹ سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے۔ ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران زخمی ہوئیں۔ وہ ماونٹ ایورسٹ کی چوٹیوں کو چھونے والی دنیا کی تیسری خاتون کوہ پیما بھی ہیں۔ کوہ پیما کو کیمپ ون کی طرف جاتے ہوئے کمر کے بائیں حصے اور بائیں شانے میں شدید درد محسوس ہوا تو انہوں نے بیس کیمپ کی طرف واپسی کی۔ اسی دوران ان کا دایاں بازو ایک بھاری پتھر سے ٹکرا گیا۔ بیس کیمپ پر موجود ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ثمینہ کا زخم شدید نہیں تاہم دونوں بازو زخمی ہونے کے باعث ثمینہ کےلئے مہم جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، اس لیے انہوں نے کے۔ ٹو سے اسلام آباد واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ثمینہ بیگ نے گزشتہ ماہ کے۔ ٹو سر کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔