Tuesday, November 29, 2022

پاکستانی کرکٹ ٹیم 12 جون کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

پاکستانی کرکٹ ٹیم 12 جون کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی
ٹانٹن ( 92 نیوز ) پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے چوتھے میچ میں 12جون کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ٹکرائے گی ،اہم میچ کیلئے گرین شرٹس نے ٹانٹن کے میدان میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیٹ پریکٹس میں بھی بارش کی آمد  ہوئی جس کی وجہ سے گراؤنڈ میں پریکٹس نہ ہوسکی تاہم کپتان سرفراز احمد سمیت تمام کھلاڑیوں نے ان ڈور نیٹ پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نےباؤلنگ اور بیٹنگ  کی خوب مشقیں کیں،ورلڈ کپ کے دوران پاکستان تین میچ کھیل چکا ہے  ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا میچ ہارگیا تھا، دوسرے میچ میں اس نے انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کیخلاف تیسرا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔ پاکستان 12 جون کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ٹکرائے گی  جبکہ 16 جون کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔