Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
July 30, 2015
ہرارے (ویب ڈیسک) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ قومی ٹیم ستمبر سے اکتوبر تک تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کےلئے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ اگرچہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی ہے لیکن تمام ون ڈے میچز چیمیئنز ٹرافی کی کٹ آف تاریخ یعنی تیس ستمبر کے بعد ہوں گے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم چوبیس ستمبر کو ہرارے پہنچے گی۔ مختصر ٹور کے دوران تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ چھبیس سے تیس ستمبر تک تین ٹی ٹونٹی میچوں کےلئے میدان سجے گا جبکہ تین ون ڈے میچ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا دورہ زمبابوے پانچ اکتوبر کو ختم ہوگا۔