Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ڈانس پر یووراج سنگھ کومروڑ اٹھنے لگے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ڈانس پر یووراج سنگھ کومروڑ اٹھنے لگے
July 21, 2015
کولمبو(92نیوز)پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت پر ثانیہ مرزا کی خوشی بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ سے ہضم نہ ہو پائی، بھارتی کرکٹر نے شعیب اور ثانیہ کی ڈب سمیش ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں کو بدترین ڈانسر قرار دیا تو  شعیب اور ثانیہ نے بھی انہیں ڈانس کا چیلنج دےڈالا۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جیت پر باقی کرکٹرز کے ساتھ مل کر جشن منایا جو یووراج سنگھ کو بالکل نہ بھایا،یووراج سنگھ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک جتنے اچھے کھلاڑی ہیں، اتنے ہی برے ڈانسر نکلے، شعیب ملک نے مقابلے کا فیصلہ کیا اور یووراج سنگھ کو کرکٹ کی بجائے ڈانس کا چیلنج کر دیا ثانیہ مرزا بھی پیچھے نہ رہیں اور یووراج سنگھ کو موٹو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کیسا ڈانس کرتے ہو یہ بھی دیکھ لیں گے، یووراج سنگھ  کا اس چینل پر ابھی کوئی جواب تو سامنے نہیں  آیا لیکن سوشل میڈیا پر  انہیں الٹا تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،  پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے یووراج سنگھ اپنی جلن کو چھپا نہیں پائے۔