Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ ملتوی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ ملتوی
May 15, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ ملتوی ہو گیا۔ دونوں بورڈز نے اتفاق رائے سے فیصلے کا اعلان کیا۔ مشترکہ فیصلہ آئرش حکومت کے 10 اگست سے قبل بند دروازوں کے پیچھے میچوں کا انعقاد ممکن نہ ہونے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ پاک آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کو 12 اور 14 جولائی کو ڈبلن میں 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ جائے گی ۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر دورہ آئرلینڈ کے التواء پر دکھ ہوا۔ ایک ایسے وینیو پر کرکٹ کھیلنے کے منتظر تھے جہاں 2018 میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف حریف ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ ایک ایسے ملک میں بھی کرکٹ کھیلنے کے منتظر تھے جہاں مداحوں نے ہمیشہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئرلینڈ ویرن ڈاٹرم کا کہنا تھا آئرش حکومت کے مرحلہ وار لاک ڈاؤن اٹھانے کے فیصلے کے بعد ان تاریخوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا ممکن نہیں۔ ہم نے مختلف آپشنر پر غور کیا تاہم حکومتی قواعد وضوابط ، بائیوسیکورٹی ، کوارنٹائن سمیت کئی دیگر معاملات کے سبب ہمارے لیے ان میچوں کا انعقاد کرنا ممکن نہیں ہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی ایک بہترین ٹیم کی میزبانی نہ کر پانے پر انہیں بہت افسوس ہے۔ ویرن ڈاٹرم کا کہنا تھا پاکستان اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ ایسے وقت کا انتظار رہے گا جب ہم ایک بار پھر کرکٹ کے  میدان میں  ایک دوسرے  کے  مدمقابل آسکیں۔