Tuesday, November 29, 2022

پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل طے کر لیا

پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل طے کر لیا
 کراچی (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے منتظر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل طے کر لیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن کے منتظر فواد عالم کی ڈومیسٹک سیزن میں بلند پرواز جاری ہے۔ فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بارہ ہزار رنز مکمل کر لیے۔ فواد عالم ڈومیسٹک میں اعلیٰ کارکردگی پر قومی سلیکٹرز کی نظر التفات کے منتظر ہیں۔ اپنا 136 واں فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے فواد عالم نے قائداعظم ٹرافی میں  سندھ کی جانب سے سدرن پنجاب کیخلاف سنچری بنائی جو انکے فرسٹ کلاس کیرئیر کی 33 ویں اور سیزن کی تیسری سنچری تھی۔ 34سالہ آل راؤنڈر فواد عالم نے تین ٹیسٹ ، 38ون دے اور 24 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر رکھی ہے۔ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے 22 اپریل 2015 اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 26 دسمبر 2010 کو کھیلا تھا۔