Saturday, July 27, 2024

پاکستانی کرکٹر عبد الحفیظ کاردار کی سالگرہ پر گوگل کا خراج عقیدت

پاکستانی کرکٹر عبد الحفیظ کاردار کی سالگرہ پر گوگل کا خراج عقیدت
January 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان کے 94 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل عبدالحفیظ کاردار کے نام کر دیا۔ پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے قیام پاکستان سے قبل تین ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور پھر 1952ء سے1958ء کے دوران انہوں نے 23 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ۔ عبدالحفیظ  کاردار پہلا غیر ملکی  دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کے قائد تھے۔ پاکستان نے اپنا پہلا دورہ بھارت کا کیا تھا ۔ کاردار ایک مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے ۔ وہ صوبائی کابینہ میں وزیر بھی رہے۔ 21 اپریل 1996 کو عبدالحفیظ کاردار لاہور میں وفات پا گئے۔