Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کو دھمکیاں ملنے لگیں، جعلی ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی

پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کو دھمکیاں ملنے لگیں، جعلی ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی
May 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کو دھمکیاں ملنے لگیں۔ شرجیل خان کہتے ہیں کچھ لوگ جعلی ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی دے کر رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایسی کوئی بھی ویڈیو آئی تو وہ جعلی ہو گی۔ قومی کرکٹرز کو بھی  بھتے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ نشانہ بنے شرجیل خان۔ اوپنر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں کہ آپ کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔ شرجیل خان کا کہنا ہے کہ ان کا  نام خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسی کوئی بھی ویڈیو آئی تو وہ جعلی ہو گی۔ شرجیل خان کا ویڈیو پیغام سامنے آنے پر پی سی بی نے اوپنر سے رابطہ کیا جس میں شرجیل خان سے تمام تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شرجیل خان کے موبائل کے فرانزک معائنے سے معاملے کی چھان بین کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔