پاکستانی پہلوانوں کی ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں
لاہور (92 نیوز) پاکستانی پہلوانوں کی ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ پاکستان کے تینوں ریسلر انعام بٹ، ہارون عابد اور محمد بلال کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو گئے۔
57 کلو گرام میں محمد بلال کو کرغستان کے پہلوان نے چھ چار سے شکست دی۔ 97 کلو گرام کیٹیگری میں کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کو ازبکستان کے پہلوان نے آٹھ صفر سے شکست دی ۔ 125 کلو گرام کیٹیگری میں ہارون عابد منگولیا کے پہلوان سے ہار گئے ۔