Thursday, December 8, 2022

پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے انٹر پارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا

پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے انٹر پارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا
لندن (92 نیوز) پاکستان پارلیمنٹرین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے ہرا کر انٹرا پارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔ لندن کے نواحی علاقہ کینٹ کی کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے انٹرا پارلیمانی  کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو چار رنز بنائے ۔ پاکستانی پارلیمانی ٹیم نے زبردست کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف بارہویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔