Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے انگلینڈ جائے گی

پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے انگلینڈ جائے گی
May 16, 2020
لاہور (92 نیوز) انگلینڈ نے کرکٹ کی بحالی کے لیے منصوبہ بنا لیا، پاکستان کی ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ جائے گی۔ شاہین انگلینڈ کے لیے اڑان بھریں گے، انگلش کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے ویران میدان آباد کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ پی سی بی اور انگلینڈ بورڈ کے درمیان ٹیلی کانفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم جولائی میں خصوصی طیارے پر برطانیہ کا دورہ کرسکتی ہے، پچیس کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی اسکواڈ جولائی کے پہلے ہفتے انگلینڈ پہنچے گا۔ دورے کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے،، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 5اگست سے ہونے کا امکان ہے جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز ستمبر میں کھیلے جائیں گے،،،تمام میچ برمنگھم اور مانچسٹر میں ہوں گے۔ سیریز کو حتمی شکل دینے کیلئے  دونوں بورڈز مذاکرات جاری رکھیں گے اور ای سی بی جلد سیریز  کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔ انگلینڈ پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے جبکہ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کا ٹمپریچر مستقل  بنیادوں پر چیک کیا جائے گا۔