Thursday, September 19, 2024

پاکستانی ٹیم کی ہار کا نزلہ ہر بار پی سی بی پر ہی گرتا ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ میں جان پڑی: نجم سیٹھی

پاکستانی ٹیم کی ہار کا نزلہ ہر بار پی سی بی پر ہی گرتا ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ میں جان پڑی: نجم سیٹھی
April 3, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) چئیرمین ایگزیکیٹو کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ہار کا نزلہ ہمیشہ بورڈ پر گرتا ہے۔ ملک میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کا برا حال ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا بھی بڑا المیہ ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پڑھنے والے بچوں کو کرکٹر بنانے کا رجحان بہت کم ہے۔ گلی محلوں میں کھیلنے والے بچے ٹیم کیلئے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر پاکستان کرکٹ کا برا حال ہے اس لیے کرکٹ کے ڈھانچے کو ریگولائز کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سکولوں میں سپرٹ آٖف گیمز کی تربیت بھی دینی چاہیے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا ہمارے لیے بہت بڑا المیہ ہے۔ پی ایس ایل کی طرز پر کرکٹ کے ڈھانچے کو فروغ دینگے کیونکہ اس سے پاکستان کرکٹ میں جان پڑی ہے جبکہ پی ایس ایل ماڈل کو ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی لاگو کریں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ پر پیسہ خرچ نہیں کیا جا رہا۔ قومی کرکٹ ٹیم ہار جائے تو اس کا نزلہ ہمیشہ پی سی بی پر ہی گرتا ہے۔