Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی ٹیم جیت کا عزم لیے میلبورن پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم جیت کا عزم لیے میلبورن پہنچ گئی
December 20, 2016

 

میلبورن (92نیوز)برسبین میں شاندار کارکردگی سے دل جیتنے والی پاکستانی ٹیم جیت کا عزم لیے میلبورن پہنچ گئی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق  بلند حوصلہ  شاہین مصباح الحق کی قیادت میں برسبین سے میلبورن پہنچ گئے ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ  چھبیس دسمبر سے دنیا کے سب سے بڑے گراؤنڈ میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ برسبین ٹیسٹ میں زبردست فائٹ بیک اور بلے بازوں کی شاندار کارکردگی نے مصباح کا حوصلہ بڑھا دیا ہے کپتان پر امید ہیں  کہ دوسرا ٹیسٹ  جیت کر سیریز میں کم بیک کریں گے ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ادھر آسٹریلیا نے انجرڈ مچل مارش کی جگہ آل راؤنڈر ہلٹن کارٹ رائٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔