Saturday, July 27, 2024

پاکستان بھارت کیخلاف میچ جیت کر انہیں ورلڈکپ سے باہر کر سکتا ہے : اعجاز احمد

پاکستان بھارت کیخلاف میچ جیت کر انہیں ورلڈکپ سے باہر کر سکتا ہے : اعجاز احمد
March 17, 2016
لاہور (92نیوز) سابق کرکٹر اعجاز احمد نے شاہینوں کو بھارتی ٹیم کے گرے ہوئے مورال سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارت پریشر میں ہے۔ پاکستانی ٹیم متحد ہو کر کھیلی تو اہم میچ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کا مورال ڈاون ہے۔ پاکستانی ٹیم بلے بازی، فیلڈنگ اور باولنگ میں عمدہ کارکردگی سے میچ جیت کر میزبان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر سکتی ہے۔ اعجاز احمد نے کہا کہ جس طرح عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ کرنا ہے تو کرکٹ کے میدان میں کرلیا جائے۔ اب بھی کھلاڑیوں کو اسی جذبے سے میدان میں اترنا ہو گا۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سوچے سمجھے بغیر بولتے ہیں انہیں اب سوچ سمجھ سے کام لینا چاہیے۔ کھلاڑیوں کو پاکستان جیسا پیار دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔