Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی ویٹ لفٹر ٹوئنکل سہیل مزید اعزاز سمیٹنے کیلئے پرعزم

پاکستانی ویٹ لفٹر ٹوئنکل سہیل مزید اعزاز سمیٹنے کیلئے پرعزم
October 6, 2015
لاہور (92نیوز) عمان میں ہونیوالی ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنیوالی ویٹ لفٹر ٹوئنکل سہیل کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹوئنکل نے مزیدبڑے ایونٹس میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کی گولڈ میڈلسٹ ٹوئنکل سہیل اپنے علاقے ساندہ پہنچی توہر کوئی اس کا استقبال کرنے کیلئے موجود تھا۔ کسی نے پھول کی پتیاں نچھاور کیں تو کوئی ایتھلیٹ کے حق میں نعرے لگاتا رہا۔ پرجوش استقبال دیکھ کر چیمپئن کا سر بھی فخر سے بلند ہو گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ تک سخت ٹریننگ کی جس کا ثمر کامیابی کی صورت میں مل گیا۔ ٹوئنکل بڑے ایونٹس میں ملک کیلئے مزید فتوحات حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں تاہم اس کیلئے انہوں نے حکومتی سرپرستی مانگی ہے۔ ایشین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں قومی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی نے ثابت کیا ہے کہ اگر ٹریننگ اور سہولتیں فراہم کی جائیں تو پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔