Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی ویزا نہ ہونے پر ڈین جونز اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

پاکستانی ویزا نہ ہونے پر ڈین جونز اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ
December 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کو ڈی پورٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈین جونز پاکستان سپرلیگ میں شامل اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا تھی مگر وہ شرکت نہ کر سکے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈین جونز ایئرپورٹ پر اترے تو ان کی سفری دستاویزات چیک گئیں۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ ان کے پاس پاکستانی ویزا ہی نہیں ہے جس پر انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ ڈین جونز کے ڈی پورٹ ہونے سے ان کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا لگا ہے کیونکہ انہوں نے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے تربیتی سیشنز میں حصہ لینا تھا۔