Tuesday, October 4, 2022

پاکستانی ویزا اپلائی کرنیوالے ہزاروں افراد کے اجتماع میں بھگدڑ، 15 افغانی جاں بحق

پاکستانی ویزا اپلائی کرنیوالے ہزاروں افراد کے اجتماع میں بھگدڑ، 15 افغانی جاں بحق

کابل (92 نیوز) پاکستانی ویزا کے لیے اپلائی کرنے والے ہزاروں افرادکےاجتماع میں بھگدڑ مچ گئی، 15 افغان شہری جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان اور غیر ملکی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کوصوبہ ننگرہارکےشہر جلال آبادمیں واقع پاکستانی قونصلیٹ کےقریب ایک کھلےگراونڈمیں تقریب تین ہزار   لوگ جمع ہوئے۔

حکام کےمطابق یہ تمام افراد پاکستانی ویزے کے لیے لازم ٹوکن حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئےتھےاوراس دوران قابوسےباہرہوگئے۔

واقعے میں15 افراد جاں بحق ہوئے جن میں11خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے۔تاحال پاکستانی قونصلیٹ کااس معاملےپر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔