Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم

پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم
March 10, 2015
آکلنیڈ(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کا غرور خاک میں ملانے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد سوشل میڈیا کے بادشاہ بن بیٹھے ہیں ۔ سٹار بلے باز پر تبصروں ، تجزیوں اور تعریفی کلمات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے  سلیکٹروں کے مسترد شدہ کھلاڑی نے کیا کارنامہ سرانجام دے ڈالا کہ سب حیران رہ گئے ۔آکلینڈ کے ایڈن پارک میں جب جنوبی افریقی ٹیم میدان میں اتری تو سب کے دماغ میں ایک ہی بات گردش کر رہی تھی  کہ پاکستان کی کیا درگت بننے والی ہےلیکن سرفراز نے وہ کام کر دکھایا جس کی امید کچھ کم ہی تھی پہلے تو انہوں جارحانہ بیٹنگ اورپھر وکٹ کے پیچھے چھ کیچ لے کر عالمی ریکارڈ برابر کر ڈالا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر اور فیس بک پر سرفراز کی کارکردگی کے بعد ایک طوفان سا برپا ہو گیا ۔ کسی نے ہیرو قرار دیا تو کسی نے بادشاہ کہہ ڈالا کوئی سلیکشن ٹیم کو طنزیہ کلمات سے نوازتا رہا ،،، تو کوئی براہ راست کرکٹ بورڈ کو کھری کھری سنا گیا۔ سب سے زیادہ کمنٹس پی کے فلم کے ڈائیلاگ پر ہوئے جو یہ تھا سرفراز نے سچ میں دھوکہ نہیں دیا ۔ مگر  ضرورت اس بات کی ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین مستقبل میں بھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔