Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی وفد کا بھارت میں متنازعہ آبی منصوبوں کا دورہ مکمل

پاکستانی وفد کا بھارت میں متنازعہ آبی منصوبوں کا دورہ مکمل
January 31, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں وفد کا بھارت میں متنازعہ آبی منصوبوں کا دورہ مکمل ہو گیا۔ پاکستان نے بھارت کومتنازعہ آبی منصوبوں پر اپنے تحفظات سےآگاہ کر دیا ہے۔ پاکستانی انڈس واٹرکمیشن کے وفد نے بھارت میں زیرتعمیر آبی منصوبوں کا معائنہ مکمل کر لیا۔ پاکستانی وفد نے دریائے چناب پر بنائے جانے والے منصوبوں، پکل دل، رتلے، لوئر کلنائی اور بگلیہار ہائیڈروپاور پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نےمتنازعہ آبی منصوبوں میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔ پاکستانی وفد اپنا دورہ مکمل کرکے کل واپس پہنچ جائے گا۔ انڈس واٹر کمیشن کاوفد اپنی سفارشات پر پاکستانی اداروں کو آگاہ کرے گا۔ ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں وزارت پانی و بجلی اوردیگر محکمے اپنا سرکاری مؤقف پیش کریں گے۔ کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں انڈس واٹر کمیشن کا تین رکنی وفد بھارت پہنچا۔ پاکستانی وفد نے بھارت میں زیر تعمیر آبی منصوبوں کا دورہ اور معائنہ کیا۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے لیے پہلے ملاقاتیں اور ڈیٹا حاصل کیا جائیگا۔ 2014 سے منقطع  ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہونے سے دونوں اطراف میں پانی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔