Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی نژاد صدف جعفر نیوجرسی کی منٹگمری ٹاؤن شپ کاؤنٹی کی میئر منتخب

پاکستانی نژاد صدف جعفر نیوجرسی کی منٹگمری ٹاؤن شپ کاؤنٹی کی میئر منتخب
January 6, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون صدف جعفر ریاست نیوجرسی کی منٹگمری ٹاؤن شپ کاؤنٹی کی میئر منتخب ہو گئیں ۔ وہ اس منصب پر فائز ہونے والی  پہلی جنوبی ایشیائی خاتون ہیں۔ امریکہ میں کلیدی عہدوں پر فائز پاکستانی نژاد شخصیات کی فہرست میں ایک اورقابل قدر اضافہ ہو گیا۔ پاکستانی نژاد خاتون صدف جعفر نے نیوجرسی کی منٹگمری ٹائون شپ کائونٹی کی مئیر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ صدف جعفر نے جارج ٹائون سکول آف فارن سروس سے گریجوایشن جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔ انہوں نے اسلام سمیت کئی اہم موضوعات پر کئی کتابیں  اور مقالے لکھے۔ صدف جعفر کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے عوامی خدمت اور مختلف ثقافتوں کے مابین بہترین تعلقات کے  فروغ پر یقین رکھتی ہیں۔ صدف جعفر کے شوہر ڈین شیفیلڈ سنٹرل اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں  اور سماجی کاموں میں ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ صدف جعفر جیسی خواتین اس معاشرے میں رول ماڈل ہیں جوکہ امریکہ میں تمام مذاہب اور ثقافتوں میں اپنی الگ شناخت رکھتی ہیں۔